ماہرین موسمیات کے مطابق تھنڈر سیلز شہر قائد کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے نتیجے میں مزید بارش کا امکان ہے، دوپہر میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان رہے گا، کل دوپہر تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تھنڈر سیلز موجود ہیں، جو شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں صبح سویرے موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی۔