کراچی: ملازمین کا احتجاج، ایکسپو سینٹر میں 5ویں روز بھی ویکسی نیشن کا عمل معطل

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں مسلسل پانچویں روز بھی کورونا ویکسی نیشن کا عمل معطل ہے۔

صوبے کے سب سے بڑے میگا سینٹر میں ملازمین نے احتجاجاً کام بند کر دیا ہے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز کی تنخواہیں محکمہ صحت ادا کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 ماہ سے ایکسپو سینٹر، ڈاؤ یونیورسٹی اور خالق دینا ہال کا عملہ تنخواہوں سے محروم ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ اور عملے کے درمیان مذاکرات کے تین دور کامیاب نہ ہو سکے اور ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی تک احتجاج جاری رکھنے اور کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں