کراچی کے علاقے محمود آباد میں سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔
دوران آپریشن دکانوں کے آگے بنانے گئے چبوترے، سیڑھیاں، دیواریں، سن شیڈ مسمار کیے جا رہے ہیں اور فٹ پاتھ پر بنائی گئی کچی پکی دکانوں کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔
روڈ اور فٹ پاتھ پر رکھے کیبن ہوٹل کا سامان کرسیاں، میزیں، تخت، لوہے کے اسٹال، پنکچر بنانے کا سامان، مرغیوں کے پنجرے، ٹھیلے، پتھارے، گنے کی مشین اور دیگر تجاوزات ضبط کی جا رہی ہیں۔
کارروائی کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر امین لاکھانی، علاقہ ڈی ایس پی رانا صادق، علاقہ ایس ایچ او پولیس اعجاز، پولیس کی بھاری نفری، رینجرز، سٹی وارڈن اور اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موقع پر موجود ہے.