کراچی میں قرنطینہ سے فرار ہونے والا کورونا کے ویرینٹ اومی کرون سے متاثرہ مریض پکڑ لیا گیا۔
متاثرہ شخص نے پاسپورٹ کیلئے رابطہ کیا تو اس کا پتہ معلوم کرکے محکمہ صحت حکام اس کے پاس پہنچ گئے اور پکڑ لیا۔
برطانیہ سے آنے والے شخص میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی اور مریض نجی ہوٹل میں قرنطینہ سے فرار ہوگیا تھا۔
کھارادر میں اس کے گھر پر بھی تالا ملا تھا۔ دوبارہ پکڑے جانے کے بعد مریض کو سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن میں قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔مریض کے دوبارہ ٹیسٹ کیلئے نمونے لے لیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ نجی ہوٹل کے قرنطینہ سے اس سے قبل کورونا سے متاثرہ 38 افراد فرار ہوچکے ہیں۔