کراچی کے علاقے بھینس کالونی چوکنڈی اسٹاپ کے قریب فیکٹری میں دم گھٹنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں مزدورکمپنی کے ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھنٹے سے ہلاک ہوئے۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادرکا کہنا ہےکہ حادثہ گارمنٹس فیکٹری میں پیش آیا، واقعے میں فیکٹری کا سپروائزر بھی جاں بحق ہوا ہے۔
ایس ایس پی ملیرکا کہنا ہےکہ ٹینک کس چیز کا تھا یہ پتا کر رہے ہیں۔