کراچی: طارق روڈ دلکشا پارک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، غیر قانونی دکانیں مسمار

کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات پر طارق روڈ دلکشا پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران غیر قانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔

کراچی کے علاقے طارق روڈ دلکشا پارک میں رات گئے انسداد تجاوزات کا آپریشن ڈائریکٹر انٹی انکروچمنٹ ایسٹ اور اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد کی سربراہی میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر قانونی دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔

انٹی انکروچمنٹ حکام کے مطابق دلکشا پارک میں غیر قانونی دس دکانیں قائم تھیں، آپریشن سپریم کورٹ کے احکامات پر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں