کراچی: شیرشاہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18ہوگئی

کراچی کے علاقے شیرشاہ دھماکے کا ایک اور زخمی اسپتال میں چل بسا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔

جاں بحق شخص کی شناخت جمیل احمد کے نام سے ہوئی، جس کا آبائی تعلق راجن پور سے تھا۔

ہفتہ 18 دسمبر کو شیرشاہ پراچہ چوک پر نالے کے اوپر قائم نجی بینک کی عمارت کے اندر دھماکے سے 17افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی شامل تھے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ دھماکا نالے میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا، ماضی میں بھی اس علاقے میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں