کراچی سے لاہور آنے والی مال برادر ٹرین کی بوگی میں خان پور سٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ ٹرین کراچی سے لاہور کے سفر پر گامزن تھی کہ خان پور ریلوے سٹیشن پر بوگی میں موجود کیمیکل میں آ گ بھڑک اٹھی ، فائربریگیڈ کا عمل آگ بجھانے میں مصروف ہے ، کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔