کراچی میں سندھ رینجرز اور پولیس نے غیر قانونی سکیورٹی گارڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق شہر میں اہم تنصیبات اور گھروں پر تعینات سکیورٹی گارڈز کا ریکارڈ چیک کرنے کا آغاز کیا گیا ہے، چیکنگ کے ابتدائی مرحلے کے دوران گارڈز کی بڑی تعداد غیر تربیت یافتہ پائی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ شہر کے 4 اضلاع میں 4661 گارڈز کا ریکارڈ چیک کیا گیا اور اسلحہ ویری فیکیشن بھی کی گئی، دوران اسلحہ ویری فیکیشن 337 گارڈز کا اسلحہ غیر تصدیق شدہ جب کہ 159 گارڈز کا اسلحہ غیر لائسنس یافتہ پایا گیا۔