کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تین ہٹی کے قریب واقع جھگیوں میں آج صبح آگ لگ گئی، تاہم اس پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے 3 فائر ٹینڈر روانہ کیئے گئے تھے۔
فائر بریگیڈ حکام کا مزید کہنا ہے کہ جھگیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ آگ لگنے سے کئی جھگیاں جل گئیں، تاہم واقعے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔