کراچی: بھارت کیخلاف جیت پر ہوائی فائرنگ سے 12 افراد زخمی

کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔

پاکستان کی فتح کےبعد شہر میں نامعلوم شہریوں نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے واقعات سچل گوٹھ، اورنگی ٹاؤ ن، نیوکراچی، ناظم آباد، سمن آباد،گلشن اقبال، ماڈل کالونی اور اسٹیڈیم روڈ پر پیش آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں