کراچی میں بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کی وجہ سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ لاہور کیلئے روانہ نہ ہوسکا۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دورہ لاہور بھی متاثر ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بارش کے باعث بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ کراچی سے روانہ نہیں ہوسکا، انہوں نے لاہور میں پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہونا تھا۔
ذرائع کے مطابق پرواز میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ روانہ ہونا تھا تاہم موسم بہتر ہونے پر بلاول آج کراچی سے خصوصی طیارے میں لاہور روانہ ہونگے۔
واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے ایک بار پھر شہر بھر میں تیز اور متعددل بارش ہونے سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے.