دنیا بھر میںکورونا وائر س پھیلا ہوا ہے اور کئی افراد اب تک اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں.
پاکستان سمیت دنیا بھر میںاس بیماری سے حفاظت کے لیے ویکسین لگائی جا رہی ہیں. لوگوں میںویکیسن لگوانے کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں ، انہی خدشات کے تحت پاکستان میں بھی اب تک بہت سے افراد نے ویکیسن نہیں لگوائی.
حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن کا عمل یقینی بنانے اور لوگوںکو اس بیماری سے محفوظ کرنے کے لیے مختلف قسم کی پابندیوں کا اطلاق کیا گیا ہے . جس کے باعث مختلف محکموں میں نوکری کرنے والوں کے لیے ویکسین لگوانا لازم ہوگیا .
کراچی کے ایکپسو سینٹر میں انکشاف ہوا ہے کہ وہاںصرف 1500 دے کہ بنا ویکسین لگوائے کورونا کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں.
حکومت کی جانب سے کچھ وقت پہلے بھی ایکسپو سینٹر میں کچھ افراد کو پکڑا گیا تھا جو بغیر ویکسین لگوائے کارڈ جاری کر رہے تھے.
وفاقی اور صوبائی حکومت کو ایسے نوسرباز لوگوں پر نظر رکھنی چاہیے اور ان کے خلاف سخت سے سخت سزا و جرمانے لگانے چاہیں .