کراچی: ایف آئی اےکی میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی، بھاری تعداد میں جعلی ادویات برآمد

کراچی میں ایف آئی اے نے جعلی دواؤں کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بھاری تعداد میں جعلی ادویات قبضے میں لے لیں۔ ایف ائی اے حکام نے میڈیسن مارکیٹ میں 5دکانوں کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں جعلی دوائیں برآمد کرلیں۔

ایف آئی اے نے رنچھوڑ لائن اور میڈیسن مارکیٹ میں بھی چھاپے مارے ، حکام نے بتایا میڈیسن مارکیٹ میں 5دکانوں کو سیل کردیاگیا ہے، دکانوں میں سرکاری اسپتالوں کی دوائیں فروخت کی جارہی تھیں۔

یاد رہے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایف آئی اے کے ہمراہ کراچی میں بڑا آپریشن کیا تھا ، ذرائع نے بتایا کہ ڈریپ نے ڈاکخانہ، لیاقت آباد،کراچی ایسٹ،میڈیسن مارکیٹ میں چھاپے مارے۔

ڈریپ ذرائع کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران مشتبہ میڈیسن سیمپلز کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی، ملزمان مشتبہ، سیمپل ادویات کی پیکنگ تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں