عراق سے کراچی آنے والے مسافروں کا کراچی ایرپورٹ پر احتجاج جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ زائرین نجف سے فلائی بغداد کی پرواز IF-331 سے 63 زائراین کراچی پہنچے ہیں، مسافروں نے قرنطینہ سینٹر جانے سے انکار کردیا جبکہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے اے ایس ایف اور پولیس کو طلب کرلیا ہے۔
انتظامیہ اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ اربعین سے متعلق مسافروں کو لازمی قرنطینہ سینٹر بھیجنے کے احکامات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے ٹرمینل بلڈنگ کے باہر جانے والے گیٹس بند کر دیے جبکہ سی اے اے انتظامیہ اے ایس ایف، پولیس اور ضلعی انتظامیہ موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر سخت احتجاج کے باعث دیگر پروازوں کے مسافروں کو مشکلات پیش آرہی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ این سی او سی ہدایات پر محکمہ داخلہ سندھ نے بھی اربعین سے متعلق احکامات جاری کیے تھے۔