کراچی:نالے میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 افراد زخمی

کراچی کے علاقے محمود آبادمیں نالے میں گیس بھرجانے دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا کراچی کے علاقے محمود آبادگیٹ کے قریب نالے میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا ، جس کے نتیجے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ دھماکے کے باعث کئی دکانیں تباہ ہوگئیں ہیں۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت، بلال، دلاور اور جون کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دھماکا گیس لائن میں لیکج اور نالے میں گیس بھرنے کے باعث ہوا، تاہم خوش قسمتی سے دھماکے میں بڑے پیمانے پر نقصان نہیں ہوا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں