کراچی، وزیراعظم جمعہ کو گرین لائن کا افتتاح کریں گے

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کا جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کا انتظار تقریباً ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو کراچی آرہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم گرین لائن جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے آزمائشی آپریشن کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے اکتوبر میں گرین لائن بس چلانے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں