کراچی، بس ٹرمینل پر چھاپا، کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

کیماڑی ڈسٹرکٹ پولیس کی بھاری نفری نے بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر واقع یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر چھاپا مار کر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات، چھالیہ اور نان کسٹم سامان برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کے مطابق ان کی ہدایت پر ایس پی بلدیہ ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی کی نگرانی میں کیماڑی کے متعدد تھانوں کی پولیس نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کا گھیراؤ کرکے غیر معمولی آپریشن کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران ایک ملزم محمد اکرم کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لی گئیں۔

ایس ایس پی کماڑی کے مطابق ملزم سے نو کلو گرام ہیروئن اور 30 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور دیگر اشیاء شامل ہیں برآمد ہوئیں۔

ایس پی فیضان علی کے مطابق برآمد کی گئی منشیات ایک مسافر بس کے ذریعے کوئٹہ، بلوچستان سے کراچی لائی گئی تھی جسے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

اس آپریشن کے دوران یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا، چھالیہ، گٹکا، ماوا، انڈین پتی اور چونا برآمد کیا گیا، کروڑوں روپے مالیت کے سامان میں نان کسٹم پیڈ اشیاء بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں