وزیر خزانہ شوکت ترین کے زیر صدارت جمعہ کے روز اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں تمام متعلقہ شراکت داروں کی مشاورت سے کامیاب پاکستان پروگرام کے ڈھانچے کو حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس میں تفصیلی بحث کے بعد طے پایا گیا کہ قرضے فراہم کرنے والے ہول سیل اداروں کے انتخاب کے لئے ایک مضبوط بولی کا عمل اختیار کیا جائے گا جس کے بعد یہ ادارے عملدرآمدی اداروں کے ساتھ خصوصی طور پر مل کر کام کریں گے۔حکومت ہول سیل بینکوں کو رسک شیئرنگ کی بنیاد پر پچاس فیصد تک کی ضمانت فراہم کرے گی۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام حکومت کے بے مثال اقدام ہے جس کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات کے افراد کی زندگیاں تبدیل کرنا اور انہیں مالی طور پر بااختیار بنانا ہے۔