کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات اچھے رہے، وعدے پورے کریں گے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کے کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات اچھے رہے،  ان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں، ان کے ساتھ  مذاکرات بہت اچھے رہے،

شیخ رشید نے کہا کہ سعد رضوی سے دو بار ملاقات کرچکا ہوں، بات کو ختم کرنے اورمعاملے کو نمٹانے کاحامی ہوں، انہیں دیگر کے مقابلے میں معاون پایا۔

کالعدم جماعت سے جو بات ہوئی ہے اس کی پاسداری کریں گے، اچھا کیا جو دن کےوقت کنٹینرز ہٹادیئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل وطن آرہے ہیں، کالعدم جماعت کےحوالے سے معاملات کابینہ اجلاس میں زیربحث آئیں گے۔

بدھ تک کالعدم جماعت کے ساتھ ملاقات ہوگی،کالعدم جماعت کے مذاکرات میں فورتھ شیڈول ،کیسزاور کالعدم کا معاملہ چل رہاہے۔

ملک میں مریم نوازسمیت سارے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں،ان کے احتجاج میں مہنگائی سے متاثرہ لوگ شامل نہیں ہورہے ،پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغان شہریوں کےلیے ویزہ فیس ختم کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں