وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب تک کالعدم جماعت کے لوگ سڑکیں خالی نہیں کرتے اس وقت تک کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لا تعلق کریں، اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والوں کو اداروں کے حوالے کیا جائے۔
واضع کر چکے ہیں جب تک کالعدم جماعت کے لوگ سڑکیں خالی نہیں کرتے اور پولیس کو شہید کرنیوالے مجرموں کو اداروں کے حوالے نہیں کیا جاتا کوئ مذاکرات نہیں ہو سکتے محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور ریاست کیخلاف دھشت گردی کا حصہ نہ بنیں #FasadiTLP
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 28, 2021
فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں اور کالعدم جماعتوں کے احتجاج میں فرق ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیشکش پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف نے سیاسی تحریکیں چلائی ہیں لیکن یہ تحریکیں مسلح نہیں تھیں۔