کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں نے مریدکے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کردیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سادھوکی میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کومنتشر ہونے کی ہدایت کی۔
بعدازاں پولیس نے کالعدم تنظیم کےکارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شلینگ کی جس کے جواب میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔
پولیس اور انتظامیہ نے کالعدم تنظیم کا مارچ روکنے کیلئے سادھوکی میں بھی خندق کھود دی ہے۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے باعث جی ٹی روڈ بند ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جی ٹی روڈ پر گوجرانوالا کے قریب خندق کھود دی گئی تھی۔