راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کوکور کمانڈر پشاور تعینات کردیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں وتبادلے کئے گئے ہیں،موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کوکورکمانڈرپشاور تعینات کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عامر کوکورکمانڈر گوجرانوالہ اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹرماسٹرجنرل تعینات کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکاتعلق بلوچ ریجمنٹ سےہے ،وہ اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،فیض حمید آئی ایس آئی کے 24ویں ڈی جی ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض ایڈجوٹینٹ جنرل کےفرائض بھی سرانجام دےچکےہیں جبکہ وہ آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹرانٹیلی جنس بھی رہ چکے ہیں۔
جنرل فیض حمید نے جی او سی16انفینٹری ڈویژن پنوعاقل بھی فرائض سرانجام دیئے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکاتعلق چکوال کےآبائی علاقےلطیفال سےہے۔