ڈی ایچ کیو اسپتال کا نرسنگ کاؤنٹر میدان جنگ بن گیا

پاکپتن میں ڈی ایچ کیو اسپتال کا نرسنگ کاؤنٹر میدان جنگ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تلخ کلامی پر نرسنگ اسٹاف میں جھگڑا ہوگیا اور خواتین نے ایک دوسرے پر بدترین تشدد کیا۔

ذرائع کے مطابق خواتین نرسز ایک دوسرے کے بال بھی نوچتی رہیں، چیخ وپکار سے مریض پریشان ہوگئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز کو موصول ہوگئی ہے، فوٹیج میں نرسنگ اسٹاف کو جھگڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسپتال انتظامیہ تحقیقات کی بجائے واقعے کو دبانے میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں