ڈیرہ بگٹی میں دھماکہ، سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 رضا کار جاں بحق

ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دھماکے سے 4 رضاکار شہید اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سوئی عبدالحمید کورائی کے مطابق دھماکہ ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے 30 کلومیٹر دور ٹلی مٹ میں ہوا جس میں لیویز فورس کے اہلکاروں اور حکومتی حمایت یافتہ قبائلی امن لشکر کے رضا کاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

علاقے کے نائب تحصیلدار باہوٹ خان نے بتایا کہ گزشتہ رات علاقے میں نامعلوم افراد نے لیویز اہلکار نواب دین کی زمینوں پر نصب ٹیوب ویل اور شمسی توانائی کے پلیٹوں کو فائرنگ کر کے نقصان پہنچایا تھا۔

سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور لوگوں کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینیٹر سرفراز احمد بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’4 شہدا میں سے ایک  میرا کزن سائیں بخش ہے جو چار بچوں کا باپ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں