مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈمی لے کر آئیں تو حالات ایسے ہی ہوتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ادویات کی قیمتیں 600 گنا بڑھ چکی ہیں اور جب کوئی دوائی نہیں خرید سکتا ہو تو بد دعائیں عمران خان کو ملتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا زیر عتاب تھا تو پاکستان مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم نے بہت کام کیا اور اگر نواز شریف کا بیانیہ نہ ہوتا تو پاکستان کہاں کھڑا ہوتا۔ ہمیں ملک کی خاطر آگے بڑھنا ہو گا۔
مریم نواز نے کہا کہ 74 سال میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی لیکن جب آپ ڈمی لے کر آتے ہیں تو حالات ایسے ہی ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو وہ لوگ مسلط کیے جاتے ہیں جن کو کرسی کی فکر ہوتی ہے اور جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔ بنی گالا کا کچن پتہ نہیں کون چلاتا ہے۔