ڈاکٹر شہباز گِل کا شہباز شریف کے بیان پر ردِعمل

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ وزارتِ اعلیٰ کے 10برسوں میں ٹی ٹیز کی برکتوں سے شہباز شریف کے اثاثے 70 گنا بڑھے۔

انھوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کے اثاثوں میں 3ہزار گنا اضافہ کالے دھن سے ہوا۔ منی لانڈرنگ کے چمپئن سلمان شہباز کے اثاثے 8ہزار گنا بڑھے۔

ترجمان وزیراعظم معاون خصوصی برائے سیاسی نے کہا کہ کل تک تو آپ کہتے رہے کہ میرے بچے کیسے ارب پتی ہوئے مجھے نہیں پتا۔

انھوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے آپ نے مفرور بیٹے کے لندن بینک اکاؤنٹ ایکٹیویشن پر بھنگڑے ڈالے۔ آج ایک بار پھراپنے بیٹوں کی دولت سے لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں۔

ردِعمل میں شہبازگل کا کہنا ہے کہ یہ شوبازیاں بہت ہوچکی، کرپشن اورمنی لانڈرنگ کا حساب دینا ہوگا۔ نااہل شریف فیملی کرپشن سے بنائی ہوئی جائیدادوں کی رسیدیں دینے سے قاصر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ، ججز کو دھمکانا اور مرضی کے فیصلے کروانا شریف خاندان کی سیاسی رِیت رہی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا مذید کہنا تھا کہ شریف خاندان نے کرپشن کیساتھ ساتھ لوگوں کو گمراہ بھی کیا۔ شریف خاندان پاکستان کا سب سے منظم مافیا ہے یہ کبھی اپنے پیسوں کا حساب نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں