سینیٹ کے اجلاس میں کئی سینیٹرز کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے اور کئی نجی مصروفیات کے باعث شریک نہیں ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقہ طبیعت خرابی کے باعث ایوان میں آکسیجن سلنڈر کے ساتھ آئیں۔
سینیٹر ہدایت اللّٰہ اور مشاہد حسین کورونا کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
نون لیگ کی نزہت صادق کینیڈا میں ہونے کی وجہ سے غیر حاضر تھیں جبکہ حکومتی اتحادی ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری اور خالدہ اطیب اجلاس سے غیر حاضر تھے۔
اپوزیشن کی جانب سے پی پی پی کے یوسف رضا گیلانی بھی اجلاس سے غیر حاضر رہے۔
جے یو آئی ف کے سینیٹر طلحہٰ محمود بھی سینیٹ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔