ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 0.5 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 170.01 سے بڑھ کر 170.51 روپے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں