وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا، 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا.
ڈالر سے متعلق ڈیل کرنے والی 5بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے، جعلی ویکسی نیشن کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے،این سی اوسی کو بدنام کرنے کےلئے جعلی انداراج کیے جارہے ہیں،نادرا میں 163اہلکاروں کو پکڑا ہے ، انکے خلاف کیسز ہوں گے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایچ 8میں تدفین کا فیصلہ ان کے خاندان کاتھا ، دو پاسپورٹ والوں کے لیے بھی 5ہزارروپے فیس کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم خطے کے حالات سامنے رکھ کرسیاسی فیصلے کرے ، این سی اوسی کوبدنام کرنے کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ دیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جوکررہی ہے کہیں ایسانہ ہو کہ ان ہی کے گلے پڑجائے ، عمران خان 5سال مکمل کریں گے ، ڈالرہولڈنگ کیس میں10سے12مزیدگرفتاریاں ہونگی ، سول ملٹری تعلقات ٹھیک ہیں،تقرروتبادلے معمول کی باتیں ہیں ، تبادلوں کےدوران ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات پرکوئی بیان نہیں دےسکتا ، سول ملٹری تعلقات پرفوادچوہدری اور پرویزخٹک بیان دے سکتے ہیں ، پاکستان زندگی کے حساس مہینوں سےگزررہاہے ، پاکستان کےہمسائےملک میں بڑی تبدیلی آئی ہے ، افغانستان میں امن سےپاکستان میں امن ہوگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ 2 پاسپورٹ رکھنےوالےایک پاسپورٹ30اکتوبرتک واپس کرسکتے ہیں ، طورخم اور چمن بارڈرپرکسٹم حکام موجود ہیں ، 20 ہزار افغانیوں کوسہولت فراہم کرچکے ہیں ، 91 این جی اوزکی فارن فنڈنگ کےمعاملےکودیکھ رہے ہیں ، 5 ڈالر کی بڑی کمپنیزکے آڈٹ کاحکم دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ خواہش تھی ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی کہ ان کی تدفین فیصل مسجدکے احاطے میں ہو ، ڈاکٹرقدیرخان کے اہلخانہ کے مطابق ایچ ایٹ میں تدفین کی گئی۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اےکوجعلی کوروناسرٹیفکیٹ والوں کوگرفتارکرنے کاحکم دیا ، ڈالرہولڈنگ کیس میں88افرادکوگرفتارکیاگیا ، ڈالرہولڈنگ کیس میں47افرادکےخلاف مقدمہ درج کیا۔