کراچی: ڈاؤلینس کی جانب سے2021 ڈیلرز کنونشن، ڈاؤلینس کی فیکٹری DLP2 میں منعقد کی گئی،جس میں میزبانی کے فرائض معروف اینکر شفاعت نے انجام دئیے۔ ایونٹ میں ڈیلرز کے مثبت کردار کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ سال ڈاؤلینس کے لیے کس قدر کامیاب ثابت ہوا ہے۔
ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمر احسن خان نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ برسوں کے لیے کمپنی کا ویژن اجاگر کیا۔ اْنھوں نے اْس حکمت عملی کے بارے میں بھی گفتگو کی جس سے ڈیلزر کو فائدہ پہنچے گا اور اْنھیں اپنے بلند تر اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔
عمر احسن خان نے مزید کہا کہ:”کچھ ہی عرصہ پہلے ہم نے اپنے معزز بزنس پارٹنرز کی اِسی طرح اور زبردست انداز میں میزبانی کی تھی لیکن کورونا وبا کے باعث گزشتہ دو سال غیر معمولی طور پر دشوار ثابت ہوئے۔مارکیٹوں کی بندش، بدلتا ہواخریداری کاانداز، عالمی معیشتوں میں غیر معمولی تبدیلی اور سپلائی چین کے دباؤ نے عالمی سطح پر کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے اور ڈاؤلینس کو بھی ان دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم،ہم نے نہایت گرم جوشی اور ثابت قدمی سے کام کیا اور اپنے پارٹنرز پر دباؤ ڈالنے سے گریز کیا اور آپ تمام لوگوں کے ساتھ کھڑے رہے تاکہ کاروبار کا تسلسل اور آپ کے لیے منافع یقینی بنایا جا سکے۔“
کنونشن میں شریک ڈیلرز کو ایئر کنڈیشنرز اور واشنگ مشینوں کے لیے قائم کردہ نئی لائن کا دورہ بھی کرایا گیا۔ ایئرکنڈیشنر کی نئی لائن،ان یونٹس کو مقامی طور پر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈاؤلینس کی جانب سے پیش کی گئی وسیع پروڈکٹس رینج کی نمائش کے لیے ایک علیحدہ شو کیس بھی ڈیزائن کیا گیا تھا۔
ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے سسٹین ایبلٹی اہداف کے بارے میں کمپنی کے ایجنڈے کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ ڈاؤلینس کس طرح اپنے آپریشنز کو اُن کے مطابق تخلیق دیتا ہے۔
عمر احسن خان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا:”آرشلک گلوبل جرأتمندانہ انداز میں ماحول کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے اور اس کے لیے سائنسی بنیادوں پر اہداف مقرر کر رہی ہے تاکہ کاربن کے اخراج میں کمی کی جاسکے اور، حقیقی معنوں میں، 2023ء تک عالمی درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری کمی کی جا سکے۔ڈاؤلینس بھی اس اقدام کا حصہ ہے اور ایسے طریقے اختیار کر رہا ہے اور اپنی پروڈکٹس کو زیادہ ماحول دوست اور سسٹین ایبل بنا رہے ہیں کیوں کہ مستقبل میں ہمارے کاروبار اور وجود کا انحصار اسی پر ہے۔“
سنہ 2022ء تک، ڈاؤلینس اپنی پروڈکٹس کے ذریعے صارفین کو فائدہ پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس میں نئے ایئرکنڈیشنرز کی لوکلائزیشن کو فروغ دینا ہے جو عمدہ کارکردگی کے اعتبار سے اس کے لیے ایک نشان تصدیق ہو گی اور مارکیٹ کی وسیع تر طلب کو پورا کر سکے گی۔
ایونٹ کے اختتام پر نعیم عباس رْوفی کے تفریحی کنسرٹ نے خوب رنگ جمایا جسے وہاں موجود حاضرین نے بہت پسند کیا۔