پاکستان کے ممتاز ہوم ایپلائنسز بنانے والے برانڈ ڈاؤلینس نے آرشلک کے ساتھ اپنے الحاق کی پانچویں سالگرہ منائی ۔
اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈاؤلینس اور آرشلک کے اعلی افسران نے شرکت کی اورپاکستان میں اپنی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری جاری رکھنے، مستقبل کی مصنوعات اور بے مثال خدمات کی فراہمی کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
آرشلک کے ساتھ اپنے انضمام کے بعد سے ڈاؤلینس نے جدید ترین پروڈکٹس متعارف کرائی ہیں جنہوں نے صارفین کے لیے ایسے معیار مقرر کیے ہیں جو پہلے کبھی نہیں تھے۔اپنے انضمام کے پانچ سالوں کے دوران آرشلک نے انڈسٹری میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور آئندہ برسوں میں بھی مزید سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔