وفاقی شوگر اپیلیٹ کمیٹی نے چینی کی قیمت 89 روپے75 پیسے فی کلومقررکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
شوگرملز مالکان سے مذاکرات کے بعد وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈسکیورٹی نے ایس آر او جاری کردیا۔
شوگرملز مالکان نے سرکاری قیمت کے خلاف دو وفاقی سیکرٹریوں پر مبنی اپیلیٹ کمیٹی میں اپیل دائرکی تھی۔
کمیٹی نے تمام شوگرملز کو 7 اکتوبرکو 4 صفحات پرمشتمل اپنے فیصلے کی نقول جاری کردیں جس کے مطابق چینی کی قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔