چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب کے مخلتف شہروں میں چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا، چشتیاں، بہاولنگر، ہارون آباد اور دیگرشہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چینی مہنگی بیچنے اور ذخیرہ اندوزی پرمتعدد دکانیں اورگودام سیل کردیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ سرگودھا میں 50کلوکی ایک ہزاربوری چینی برآمد کی گئی جبکہ 37ہزار لیٹرگھی بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق چشتیاں میں ایک کروڑ50 لاکھ مالیت کے 2ہزارچینی کے تھیلے برآمد کیے گئے جبکہ گودام سے730چینی کے بیگ بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

اسکے علاوہ ہارون آباد میں کارروائی کے دوران 2 گودام سیل اور 14 دوکانوں پرجرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بہاولنگر میں چینی کی 2321بوریاں برآمد کر کے 7گودام سیل کیے اور 19افراد بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کارروائیوں کےدوران5 اسٹورزسیل کر کے 2 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں