اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 20اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج اور ریلیوں کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں فوری طور پرعام انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ڈی ایم کا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
اسلام آباد میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کا ادارہ آمریت کی باقیات میں سے ہے،نیب سے احتساب کی کوئی توقع نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ای وی ایم مشین آر ٹی ایس کا دوسرا نام ہے،انتخابی اصلاحات کو مسترد کرتے ہیں۔
جب تک جائز حکومتیں قائم نہیں ہوتیں، بلدیاتی الیکشن کا کوئی جواز نہیں،دھاندلی سے آنے والی حکومت ترمیم نہیں کر سکتی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے۔