وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسوں سے حکومت کو کوئی تشویش نہیں ہے ۔ پی ڈی ایم کے جلسے کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بنیں گے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اپوزیشن کی بے وقت کی راگنی الاپنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔ گزشتہ 3 سالوں سے پی ڈی ایم کی تمام تحریکیں ناکام ہوئیں۔جو لوگ عمران خان سے استعفیٰ لینے نکلے تھے وہ آج کہاں ہیں؟۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے 4 ملکی دورے سے متعلق کہا کہ میراچار ملکی دورہ کامیاب رہا۔ پاکستان خطے میں امن کی خواہش کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے