امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ مافیا اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، سودی نظام اب تک موجود ہیں،پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے بیانات ہوائی فائر کےسوا کچھ نہیں ۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنڈورا بکس سے سب کچھ صاف ہوگیا ، حکومتی نمائندے بھی شامل ہیں، مہنگائی میں روز اضافے کی وجہ سے غریب عوام کا جینا محال ہے ،اعتراف کیا گیا کہ چند لاکھ ڈالر کے عوض ملک آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا، مشیر خزانہ نے منی بجٹ تیار ہونے کا اعلان کیا ، اورمزید مہنگائی کی بات کی، ہم منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ 74 سال سے کرپٹ حکمرانوں نے ملک سے غداری کی ہے ،جماعت اسلامی کے 123 بلدیاتی نمائندے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔