پی ٹی وی نے شعیب اختر سے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کردیا

سرکاری نشریاتی ادارے (پی ٹی وی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیاجس میں پی ٹی وی نے  راولپنڈی ایکسپریس سے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر نے بغیر بتائے اماراتی ریاست دبئی جاکر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ شو کیا جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

شعیب اختر کی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے درمیان غیر حاضری پر بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی وجہ سے پی ٹی وی کو جو نقصان ہوا اس پر 100 ملین روپے ادا کریں۔

سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر سے بغیر نوٹس پیریڈ استعفیٰ دینے پر تین ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں