عدالت نے پی ٹی وی ریکوری سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد ہائی کورت نے پرویز رشید، اسحاق ڈار، عطاالحق قاسمی اور فواد حسن فواد سے 19 کروڑ روپے کی ریکوری 3 ماہ میں کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 19 کروڑ روپے ریکوری کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے ڈسٹرکٹ کلیکٹر اسلام آباد کو قانون کے مطابق ریکوری کا حکم دیا۔
پی ٹی وی ریکوری عملدرآمد کیس کا فیصلہ جسٹس محسن اختر کیانی نے سنایا۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق ریکوری کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ عطا الحق قاسمی تعیناتی کیس کا سپریم کورٹ نے 8 نومبر 2018 کو فیصلہ سنایا تھا اور سپریم کورٹ نے پی ٹی وی کے 19 کروڑ روپے کی ریکوری کا حکم دیا تھا۔
پی ٹی وی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔