پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کو ان کے معاملات سے فاصلہ رکھنے کی وارننگ دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں، مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا، بہتر ہے خاموش رہیں۔
فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا ، بہتر ہے خاموش رہیں@fawadchaudhry @ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) October 11, 2021
یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا لیکن وجوہات سے آگاہ نہیں کیا۔