پی ٹی آئی جلد ڈی چوک پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرے گی، وزیر اعظم خطاب کریں گے، حماد اظہر کی ٹوئٹ

پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹوئٹ کی کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے ڈی چوک اسلام آباد پر، عوام اپنے وزیر اعظم پر بھر پور اعتماد کا تاریخی مظاہرہ کرے گی، لٹیروں کی سیاسی دکانیں ہمیشہ کے لئے بند ہونے جا رہی ہیں۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ جلسے کی وقت اور تاریخ کا اعلان جلد ہو جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ ’خان کسی وقت بھی آپ کے سامنے ایک ایسا سچ لائے گا کہ ان ضمیر فروشوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، پوری قوم انہیں جوتے مارے گی۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں