پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے منجمد اکاؤنٹ بحال کردیے گئے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ڈاکٹر اشفاق اور سی ای او پی آئی اے ائیر (ر) مارشل ارشد ملک کی ملاقات ہوئی۔
سی ای او پی آئی اے کے مطابق ایف بی آر چیئرمین کو باور کروایا کہ پی آئی اے مشکل حالات کے باوجود حالیہ واجبات کی ادائیگی کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وفاقی حکومت سے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں رہنمائی لی جائے گی۔
خیال رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے تھے۔