پیپلز پارٹی نے حکومت اور کالعدم تنظیم کا معاہدہ منظر عام لانے کا مطالبہ کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان ہونے والے معاہدے کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت رات کی تاریکی میں کیے گئے معاہدے سے متعلق قوم کو آگاہ کرے۔

انہوں نے کہا اس ملک کے شہری یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ ہفتوں نظام زندگی معطل رکھنے ، جان و مال کا نقصان کرنے والی کالعدم تنظیم کے ساتھ کیا طے پایا؟

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا بتایا جائے کہ کیا پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی شہادتیں بغیر کسی وجہ کی تھیں اور کیا ان کے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا یا نہیں؟

مصطفیٰ نواز نے کہا اس طرح تو کریانے کی دکان نہیں چلتی جس طرح ریاست پاکستان کو چلایا جا رہا ہے۔ ماضی گواہ ہے کہ جب بھی ریاست نے اس طرح کے عوامل کے سامنے گھٹنے ٹیکے اس کا نقصان ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں