پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق لانگ مارچ میں شرکت کیلئےعوامی نیشنل پارٹی، عوامی تحریک کو دعوت دی گئی ہے جب کہ لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے ن لیگ کو لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پہلے ہی دعوت دی جا چکی ہے۔
ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق لانگ مارچ کا مقصد عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور حکومتی نااہلی کو سامنے لانا ہے۔