مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے معیشت پر تباہ کن اثرات ہوں گے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 2 ہفتے میں پیٹرول 18 روپے اور ڈیزل 20روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کے معیشت پر تباہ کن اثرات ہوں گے، مہنگائی کی سوپر سونامی آئے گی۔
دو ہفتہ میں پٹرول Rs 18 اور ڈیزل Rs 20 فی لیٹر سے زائد اضافے کے معیشت پہ تباہ کن اثرات ہونگے-مہنگائی کی سوپر سونامی آئیگی- حکومت اتنا بے ہنگم اضافہ کرنے پہ اس لئے مجبور ہوئی ہے چونکہ وہ روپیہ کی گراوٹ روکنے میں قطعا ناکام رہی ہے-یہ گراوٹ حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے https://t.co/JWosN23VbY
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 4, 2021
احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ حکومت اتنا بے ہنگم اضافہ کرنے پر اس لئے مجبور ہوئی ہے کیونکہ وہ روپیہ کی گراوٹ روکنے میں قطعاً ناکام رہی ہے، یہ گراوٹ حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔