وفاقی حکومت کی جانب سے عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد پیپلز پارٹی کے سینیٹر بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچے۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرمند خان تنگی نے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کا فیصلہ کیا۔
پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرمند خان تنگی سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیے pic.twitter.com/7SMpsT6DI2
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) November 5, 2021
سینیٹر بہرمند خان تنگی کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہیں سائیکل چلانے میں دشواری ہورہی ہے جس کے باعث ایک شخص سائیکل چلانے میں ان کی مدد کررہا ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔
رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82 پیسے ہوگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے سے 116روپے 53 پیسے کردی گئی ہے۔