پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں: شوکت ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے اہداف پورے کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرشوکت ترین نے کہا کہ چین کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین کامیاب رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین واضح طور پر کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں