پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے حکومت سے معاملات طے پاگئے

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے حکومت سے معاملات طے پاگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے 6 فیصد ڈیلر مارجن کی منظوری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، سیکرٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں ای سی سی سے کمیٹی منظوری لے گی ، پیٹرولیم ڈیلرز نے پانچ نومبر کی کال بھی واپس لے لی ہے۔

ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم نے 17 نومبر تک وقت مانگا ہے لیکن اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم 20 نومبر کو ہڑتال کریں گے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن نے 5 نومبر کو کی جانے والی ہڑتال 20 نومبر تک موخر کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں