اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر وفاقی کابینہ میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری بھیجی جائےگی جس پروزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کا کہناہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور مارکیٹ میں خام تیل 95 ڈالر فی بیرل تک ٹریڈ ہورہا ہے۔
ذرائع کےمطابق موجودہ لیوی اورجی ایس ٹی کی بنیاد پرپیٹرول ساڑھے8 روپےتک مہنگا ہوسکتا ہے اور ڈیزل بھی ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔