پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانا اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کئی شہروں میں ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے نے لوگوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں پاکستانی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

کوئٹہ شہر میں دستیاب 120 روپے فی لیٹر کا ایرانی پیٹرول 140 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے لیکن غیر قانونی پیٹرول کے خلاف انتظامیہ کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 145 روپے سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مشیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اشارہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں